4 جولائی 2018 - 11:17
پاکستان کے صوبے بلوچستان میں دھماکہ، متعدد ہلاک و زخمی

پاکستان کے صوبے بلوچستان میں ہونے والے بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں تین افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا : مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے ٹوبہ خوانی میں تیل و گیس کمپنی کے ملازمین کو لے جانے والی گاڑی کے راستے میں ہوا۔

دھماکے میں کمپنی کی گاڑی تباہ ہو گئی اور اس میں سوار تین ملازمین ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
منگل کے روز بھی بلوچستان کے ضلع آوران میں پیرا ملٹری دستے پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا تھا جس میں چھے افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
تاحال کسی نے بھی ان واقعات کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم ماضی میں بلوچستان سمیت پاکستان بھر میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری طالبان، جماعت الاحرار، سپاہ صحابہ اور ان ہی جیسے دوسرے تکفیری دہشت گرد گروہ قبول کرتے رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔

/169